کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، اجلاس کے دوران بدھ کو سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019ایوان میں پیش کردیا گیا ، وزیر اطلاعات سعید غنی نے یہ بل پیش کیا۔بل کومزید غور و خوض کے لئے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا جو دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ایوان کی کارروائی کے دوران گٹکا مین پوری اور نشہ آور اشیاء کی تیاری، فروخت اور استعمال سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا تھا جس ایوان نے منظور کرلیا جبکہ ایوان میںسندھ محفوظ شہر اتھارٹی بل 2019 متعارف کرادیا گیا۔ یہ بل بھی وزیر اطلاعات سعید غنی نے پیش کیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کے اعتراض پر بل سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا جو دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ دے گی۔